7 جون 2013 - 19:30
ایران کے خلاف کینڈین پارلیمنٹ کا فیصلہ مضحکہ خیز

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس عراقچی نے ایران کے خلاف کینڈین پارلیمنٹ کے تازہ فیصلے کو مضحک اور سیاسی اغراض و مقاصد پر مبنی قراردیا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس عراقچی نے ایران کے خلاف کینڈین پارلیمنٹ کے تازہ فیصلے کو مضحک اور سیاسی اغراض و مقاصد پر مبنی قراردیا ہے۔ عباس عراقچی نے ایران کے خلاف کینڈین پارلیمنٹ کی تازہ قررداد کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ کینڈین پارلیمنٹ ایسے عالم ميں دیگر ملکوں کے خلاف قراردادیں پاس کررہی ہے جبکہ انتخابات میں دھاندلیوں کی وجہ سے اسکی قانونی حیثیت پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کینڈین پارلیمنٹ میں ایران مخالف قرارداد ایران کے حقائق کے تعلق سے  اس کو منظور کرنے والوں کی لاعلمی اور بےاحترامی کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کینڈین پارلمینٹ اپنے ملک میں ہزاروں کی تعداد میں لاپتہ ہونے والے مقامی باشندوں کے بارے میں بھی قرارداد منظور کرے گي۔   ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲